کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں اکثر غیر ملکی آ کر گم ہو جاتے ہیں یا پھر راستہ بھٹک جاتے ہیں۔
اس ہی قسم کا ایک واقعہ آج کراچی میں پیش آیا جہاں جاپانی شہری راستہ بھٹک کر اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا۔ اس شخص کا نام تامزاکی تاکیویا ہے اور یہ 104 ممالک کی سیر کے بعد پاکستان پہنچا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق اس جاپانی شہری کو علاقہ میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے پوچھ گچھ کیلئے روکا توغیر ملکی ہونے کی بناء پر اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا۔
اور اورنگی ٹاؤن میں واقعہ ایس ایس پی دفتر ویسٹ پہنچا دیا ۔پولیس کے مطابق تامزاکی تاکیویا کراچی کے علاقوں سے نا واقف تھا اس لیے گھومتے پھرتے اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا۔
مزید یہ کہ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے کراچی پولیس نے اس جاپانی کی کافی خاطر تواضع کی اور پھر اسے باحفاظت غیر ملکیوں کیلئے قائم پولیس سیل پہنچا دیا گیا۔ اس اچھے سلوک پر جاپانی قونصلیٹ نے پولیس کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ تامزاکی تاکیویا نامی جاپانی شہری دنیا کی سیر کو نکلا ہے، اب اس نے کراچی گھوم لیا ہے اور پاکستان کے دیگر شہروں کا دورہ کرنا چاہتا ہے۔