شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
سرگودھا میں خاتون کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن اطلاعات کے مطابق 1 بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے۔ والدین بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔ ہسپتال میں مٹھائیں بھی تقسیم کی گئیں۔
گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا میں بھلوال کے رہائشی شاہد احمد کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ:
''
میں اور اہلیہ بیٹوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ لیکن ہمارا ایک بچہ طبی امداد کے دوران جاں بحق ہوگیا ۔
بچوں کو دیکھ بھال کے لیے سول اسپتال کے چائلڈ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچے صحت مند اور تندرست ہیں ۔