فیصل آباد کی سڑکوں پر سائیکل چلاتا یہ مشہور غیر ملکی کھلاڑی کون ہے؟

image

یہ تصویر دیکھتے ہی آپکو احساس ہو گیا ہو گا کہ یہ کوئی پاکستانی نہیں بلکہ کوئی غیر ملکی ہے، تو جانتے ہیں کہ یہ غیر ملکی کون ہے اور پاکستان میں کیا کر رہا ہے؟ اس شخص کا نام فنی ڈی ویلیئرز ہے اور یہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ہیں۔

ان کی سائیکل چلاتے ہوئے وقت کی یہ تصویر پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے شیئر کی ہے ۔ماضی میں کسی غیر ملکی کو بغیر پروٹوکول کے یوں عام حالات میں پاکستان میں گھومتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

راشد لطیف کی اس تصویر پر شائقین کرکٹ کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ اس تصویر کو راشد لطیف نے "معروف کھلاڑی" کے کیپشن کے ساتھ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا۔

مزید یہ کہ یہ 1996 کا دور تھا جب جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان دورے پر آئی ہوئی تھی تو یہ تصویر کھینچی گئی ۔ یہی نہیں بلکہ اس تصویر کو شیئر کرنے پر مداح راشد لطیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts