کراچی میں 2 دن شدید سردی ہوگی ۔۔ محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی

image

کراچی کے موسم کا کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس وقت تو شہر کے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سردیاں چلی گئیں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

کیونکہ محکمہ موسمیات کے فیس بک پیج کے مطابق کل اور پرسوں یعنی کہ بدھ اور جمعرات کو شہر میں شدید تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

اسی وجہ سے تمام لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ احتیاط برتیں، ساتھ ہی ساتھ یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ آج سے کچھ وقت پہلے بھی اسی طرح کی کراچی میں تیز ہوائیں چلیں تھیں۔

جس کی وجہ سے بہت سا جانی و مالی نقصان ہوا جیسا کہ کہیں فیکٹری کی دیوار گری تو مزدور جاں بحق ہو گیا تو کہیں اسکول کی چھت گرنے سا مالی نقصان ہوا البتہ کسی بچے کو چوٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور موسم کافی گرم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts