پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کی طبعیت شدید خراب، اسپتال منتقل کر دیا گیا

image

انسان کی زندگی میں کب کون سی پریشانی آ جائے کہا نہیں جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمان ملک کی طبعیت اچانک بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اورسابق وزیر داخلہ اس وقت اسپتال کے آئی۔سی۔یو وارڈ میں داخل ہیں۔

پی پی زرائع کے مطابق یہ پھپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں جن کا علاج ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے یہ کورونا وائرس کے مرض سے صحتیاب ہو چکے تھے مگر اب انہیں کورونا وائرس کی ہی طرح کی ایک بیماری لاحق ہے۔

واضح رہے کہ رحمان ملک 2008 سے 2016 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے وزیر داخلہ رہے اور سیاستدان ہونے کے علاوہ یہ ایف۔آئی۔اے کے ریٹائرڈ ملازم بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts