تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے ۔۔ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

image

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد آج رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور ان یاد میں ایک کیپش بھی درج کیا۔

انسٹاگرام پر شئیر کر دہ تصویر پر شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے لیے کیپشن میں لکھا کہ 'تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے'۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ بھرے پیغامات اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی شگفتہ اعجاز سے اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow