کچھ دنوں سے مشہور سیاستدان اور اینکر پرسن ڈاکٹر عام لیاقت حسین اور ان کی بیگ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عامر لیاقت تصویر کھنچوانے کے لئے کھڑے ہیں اور بلند آواز میں کہتے ہیں “اکیلا ہی ہوں اکیلے ہی تصویر کھینچیں۔ طوبیٰ تو شہروز کے ساتھ گئی
اتنے میں پیچھے سے سوال کیا جاتا ہے کہ طوبیٰ تو شہروز کے ساتھ ڈرامہ کررہی ہیں تو عامر لیاقت دوبارہ کہتے ہیں “میں بتا رہا ہوں کہ طوبیٰ شہروز کے ساتھ چلی گئی ہے“
عامر لیاقت کی اس ویڈیو کے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آگیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عامر لیاقت محض خبروں میں رہنے کے لئے یہ بیان دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اپنی گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شہروز پر الزام لگا کر ان کا گھر خراب کرنا درست عمل نہیں۔