پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے یہاں کا ہر شہری اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع میں کوئی کثر نہیں چھوڑتا یہی وجہ ہے کہ اب کرتار پور پر فری ہندؤؤں کو کھانا کھلانے والے مسلمان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
جس میں وہ صاف یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ مجھے بابا جی نے یہاں بٹھایا ہوا ہے، آؤ اور کھانا کھاؤ۔
جس بھی بھارتی دوست کے پاس پیسے نہیں وہ کھانا مفت کھائے، کوئی پیسے نہیں لوں گا کیونکہ یہ بابا جی کا تحفہ ہے آپ کیلئے۔ یہی نہیں ویڈیو میں یہ بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بابا جی پیسے لیکر بھی بنا پیسے لیے بھی لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
اس وقت اس نیک سیرت بابا جی نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور سفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔
مزید یہ کہ اس نیکعمل کی ویڈیو تمام سکھ مہمان اپنے اپنے موبائل فون میں عکس بند کرتے رہے اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہی ہے۔