پاکستان کی عام خواتین تو تشدد کا شکار ہیں ہی، مگر پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز
جویریہ ظفرپر ان کے شوہر نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر کی اپنے شوہر حیدر علی بلوچ کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر جویریہ نے عدالت جا کر خلع لینے کا کہا، اس بات پر شوہر نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور آج فائرنگ بھی کردی۔
اسلام آباد کے تھانے ویمن میں جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
جویریہ ظفر نے مقدمے میں یہ بھی کہا کہ:
''
میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔ شوہر نے اچانک پستول میرے سر پر تان لی اور گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر جان بچائی۔ شکر ہے کہ گولی دیوار پر لگی۔
''