ہیٹر میں کھانا کیسے پکائیں گے؟ یشما گل نے لوگوں کو نیا طریقہ بتا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معصوم اور نامور اداکارہ یشما گل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں انہوں نے ایک نئی ایجاد کی ہے۔ اور وہ نئی ایجاد یہ ہے کہ وہ کمرے میں لگے ہیٹر پر ہی خود کھانا گرم کر رہی ہیں۔

منفرد ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا کی زینت بنایا گیا کہ " جب چولہے میں گیس نا ہو لیکن ہیٹر تو چل رہا ہے" یہی نہیں ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نامور اداکارہ الیکٹرک ہیٹر پر اپنے دوست کے ہمراہ پہلے کا بچا ہوا کھانا خود گرم کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ۔

یہ طریقہ تمہارے زہن میں پہلے کیوں نہیں آیا اور دیکھو یہ اصل میں کام کر رہا ہے اور ٹھیک سے کھانا گرم بھی ہو رہا ہے۔

مزید یہ کہ جو کھانا یشما گل گرم کر رہی تھیں اس میں ایک روٹی اور بریانی شامل تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہو رہی ہے اور اسکی مقبولیت کا اندازہ بھی اس بات بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ویڈیو کو سوشل میدیا پر اب تک 40 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow