انسان کی زندگی پر اختیار اللہ پاک کا ہی ہے اور اللہ پاک ہی ہمیں کئی ایسے معجزات آج بھی دیکھاتا ہے جس سے ہمارا ایمان ایک مرتبہ پھر سے تازہ ہو تاکہ اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل سکیں۔ اسی قسم کا ایمان افروز واقعہ آج ہم آپکو سنانے جا رہے ہیں۔
یہ ایک سچا واقعہ ہے جو ایک پاکستانی مشہور وی لاگر کے دیکھنے میں آیا جب وہ اپنے بھائی کے سالے کے بیٹے کو دفنانے کیلئے قبرستان گئے تو کچھ گورکن ایک سائیڈ پر پریشان کھڑے تھے کہ یہ کیا ہو گیا۔
تو گورکن سے انہوں نے پو چھا کہ کیا ہوا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک انتقال کر جانے والے نوجوان کی قبر کھود رہے تھے تو ساتھ والی قبر کی ایک سائیڈ گر گئی۔
اور ہم نے دیکھا کہ ابھی تک کفن بھی میلا نہیں ہوا اور یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی ابھی ہی دفنا کے انہیں گیا ہو لیکن ایسا ہے نہیں کیوں کہ یہ قبر انتہائی قدیم ہے اور ایک عورت کی معلوم ہوتی ہے۔
یہی نہیں گورکن حضرات نے یہ بھی کہا کہ جب ہم نے قبرستان انتظامیہ کو اس واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا تو انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ قبر کب کی بنی ہوئی ہے سب یہی کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے تو نہیں بنی۔
مزید یہ کہ یہ ایمان افروز منظر دیکھنے بعد گورکن نے اینٹیں لگا کر اسے بند کر دیا اور مزید یفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قبر بہت پرانی ہے کیونکہ یہ گہری بہت ہے اور اس انداز کی قبر اب بنتی بھی نہیں۔
اس کے بعد ایک گورکن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے کئی واقعات نظر آتے ہیں جیسا کہ ایک شخص جسے ماما کہہ کر پکارا جاتا تھا۔
جب ان کی قبر میں ایک سوراخ ہو گیا تو دیکھا کہ وہ اللہ کے نیک بندے ہیں اور قبر میں آرام کر رہے ہیں، انکا بھی کفن میلا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ایسے واقعات کو سن کر واقعی ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ دنیا ایک کھیل تماشا ہے اصل زندگی تو اس کے بعد شروع ہونی ہے۔