شادی کے 4 سال بعد 6 ٹانگوں والے بچے کی پیدائش ۔۔ والدین بیٹے کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

اولاد کا دکھ دنیا میں سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے اس لیے ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ دنیا میں صحت مند آئے لیکن سندھ کے شہر سکھر میں ایک ایسا بچہ بھی پیدا ہوا ہے جس کی 6 ٹانگیں ہیں۔

بچے کے والد کا نام عمران شیخ ہے جو کہ ایک اسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن ہیں اورانکا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش پر خوش تو بہت ہوں کیونکہ شادی کے 4 سال بعد اللہ پاک نے انہیں اولاد عطا کی ہے، مگر پریشان ہیں کہ اب اس کی زندگی کا کیا ہو گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ویسے تو یہ بچہ بالکل صحت مند ہے لیکن اگر اس طرح کا بچہ پیدا ہو تو ایسا جینیاتی بیماری کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے مگریہ بیماری ہر کسی بچے کو نہیں بلکہ لاکھوں میں سے کسی ایک بچے کو ہوتی ہے۔

مزید یہ کہ سکھر کے ڈاکٹر وں کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹا شہر ہے اور بچے کی 6 ٹانگوں کا آپریشن یہاں نہیں ہو سکتا اس کیلئےاسے کراچی لے جائیں۔

جس پر گھر والے بچے کو لیکر نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی پہنچ گئے۔ جہاں 2 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد بچے کی اضافی ٹانگوں کا آپریشن کر دیا گیا اور آپریشن کے بعد بچہ اب بالکل ٹھیک ہے اور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts