کراچی میں عسکری پارک KMC کے سپرد کر دیا ۔۔ نام تبدیل کر کے کیا رکھ دیا گیا؟

image
عسکری پارک کراچی کی پرانی سبزی منڈی میں واقع ایک ایسا پارک ہے جس کے باہر ہمیشہ ٹریفک کا رش لگا رہتا ہے۔ لیکن یہ پارک اس وقت متنازع بنا جبکہ یہاں جھولا ٹوٹنے سے قیمتی جانیں گئیں۔ بہرحال اب اس پارک کو kmc (کے ایم سی) کے سپرد کر دیا گیا اور اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 14جنوری کو ڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللّٰہ نے عسکری پارک کی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔ جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق عسکری پارک تحویل میں لینے کے لیے کہا گیا تھا۔
ڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللّٰہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ : '' عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے۔ اس پارک میں عوام کا داخلہ مفت ہے۔ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نے ختم کر کے پارک تحویل میں دے دیا ہے۔''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts