پاکستان کے کون سے صوبے میں کو ایجوکیشن ختم کر دی گئی ۔۔ حکم نا ماننے والے تعلیمی اداروں کو کیا سزا دی جائے گی

image

اسکول کوئی بھی ہو زیادہ تر لڑکے لڑکیاں شروع سے ہی ایک ساتھ پڑھتے ہیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے کالجز میں بی ایس آنرز کی کلاسز میں مخلوط تعلیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز الحاق ختم کر دیا جائے گا۔ اور طلباء و طالبات کی بی ایس آنرز ڈگری کیلئے اب سے الگ الگ کلاسز ہوا کر یں گی لیکن یاد رہے کہ ایک ہی کیمپس میں یہ علیحدہ علیحدہ کلاسز بھی نہیں ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ کالجوں کو اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کروانا ہوگا اس کے علاوہ پرائیویٹ کالجز کیلئے بی ایس آنرز ڈگری کا الحاق لینے کیلئے 28 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اورپرائیویٹ کالجوں کو اب بی ایس آنرز کی چیک لسٹ کے مطابق فارم جمع کروانے ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts