"میرے 11 بچے ہیں جن کی پرورش کے پیسے نہیں تھے اس لئے کسی اور کا بچہ 500 میں بیچ دیا"
یہ کہنا ہے قصور سے تعلق رکھنے والے ملزمہ کا جس نے ایک گھر کے دروازے سے 2 سال کا بچہ اغوا کرکے لاہور میں کسی اور کو 500 میں بیچ دیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے ملزمہ گرفتار
اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور میں رہنے والا دو سال کا ذبیح اللہ اپنے گھر کے دروازے پر موجود تھا جہاں ایک عورت اسے اغوا کرکے لے جاتی ہے۔ پولیس نے یہ تمام کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھی جس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ بچے کو ایک بیکری میں لے جاتی ہے جہاں اس کے لئے کھانے کی کچھ چیزیں بھی خریدتی ہے۔ قصور پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے بروقت کارروائی کرکے بچے کو صرف 9 گھنٹوں میں بازیاب کروالیا ہے۔
والد کا بیان
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کی صحیح سلامت واپسی پر وہ قصور پولیس کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ناصرف بچے کو ان تک پہنچایا بلکہ ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا۔