سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب کل رات سے 2020 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل کا کلپ خواب وائرل ہو رہا ہے۔
جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مذاحیہ میمز کا ایک طوفان دیکھنے کو آرہا ہے لیکن اس سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ آخر ہوا کیا جس پر یہ میمز بننا شروع ہوئیں۔
اس وائرل کلپ میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنی شادی کے بعد شوہر سے منہ دیکھائی کا تحفہ قبول کرتی ہے اور پھر دولہا اس کی تعریف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ
ایک بات بتاؤ فضاء۔
یہ سننے کے بعد دلہن ایک دم اپنا ہاتھ دولہے سے چھڑوا لیتی ہے اور کہتی ہے کہ میں فضاء نہیں شزا ہوں۔
یہ کلپ ڈرامہ سیریل حقیقت کے نئے کھیل جڑواں کا ہے جس کی کہانی 2 جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا نام فضاء اور شزا ہے۔
یہ زندگی بھر اپنے جڑواں ہونے کا پھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں لیکن وہیں اس وجہ سےانہیں ہونے والے نقصانات کی فہرست بھی طویل ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں انتہائی دلچسپ اور مذاحیہ میمز۔
ثناء نامی صارف نے تو اداکارہ منال اور ایمن خان کو ہی فضاء اور شزا قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے فضاء اور شزا کی نایاب تصویر
ارب خان نامی ایک صارف نے مشہور اداکار اکشے کمار کی مذاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسی ڈرامے کا ڈائیلاگ لکھ ڈالا کے خالد انکل کی بات ہو گئی ہے، مسئلے کا حل نکالنے کیلئے، بقول صارف کے وہ حل کچھ اس طرح ہوگا۔
اس موضوع پر میمز روکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ایک شخص نے تو انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے پرانے میچ کا مذاحیہ واقعہ شیئر کر دیا جب دونوں کھلاڑی ایک ہی پچ کی جانب آ گئے۔