لڑائی ہوگئی تو اپنے ہی گارڈ نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی کا قتل کردیا

image

قاسم آباد کے ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو ان کے اپنے ہی گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اپنی گرفتاری پیش کردی۔ جیو نیوز کی تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپکوڑا اسٹاپ چاک پر بھٹائی ہوٹل کے قریب پولیس موبائل کے گشت کے دوران ڈی ایس پی اور ان کے گارڈ آصف چانڈیو کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد گارڈ نے گاڑی کے پیچھے رکھی ہوئی سرکاری رائفل سے ڈی ایس پی پر فائرنگ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا۔

ڈی ایس پی فیض محمد دایو زخموں کی تاب نہ لاسکے اور اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئے۔ موبائل ڈرائیور جو فائرنگ کے وقت اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ گیا تھا اس نے بعد میں بیان دیا کہ آصف چانڈیو نے ڈی ایس پی کو 3 گولیاں سینے میں اور ایک گولی کندھوں پر ماری تھی۔ پولیس نے آصف چانڈیو کو حراست میں لے لیا ہے اور ڈی ایس پی کے قتل کے بعد حیدرآباد پولیس میں افراتفری پھیل چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts