لاہور چڑیا گھر سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے بیمار نر زرافہ مر گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق زرافہ بیمار تھا تو اسے انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ جانبر نا ہو سکا۔
زرائع کے مطابق اب جانوروں کی یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد ہی زرافے کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
لاہور چڑیا گھر میں صرف 1 مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2017 میں لاہور کے چڑیا گھر میں 3 زرافے منگوائے گئے تھے جن میں سے ایک تو 2017 میں ہی بیماری کے باعث مر گیا تھا۔
اس کے علاوہ آج سے کچھ دن پہلے لاہور ہی کے چڑیا گھر کے گینڈے کی طبعیت خراب کی خبر سامنے آئی تھی۔ خیال یہ کیا جا رہا ہے کئی سال کی تنہائی اور موسم کی سختی نے خراب گیندے کی طبعیت خراب کر دی۔
23 سالہ اس گیندے کی طبعیت بہتر کرنے کیلئے ویٹنری ڈاکٹر کافی جدوجہد کر رہے ہیں اور اب اسے مختلف ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔
جانوروں کی یوں آئے روز خراب ہوتی طبعیت پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ہاتھی کی موت ہوئی اور شیر کی بھی گینڈے کی طرح حالت کافی خراب ہے تو کیا آئیں یہاں مزید یہ کہ اب تو پہلے جیسی یہاں رونق ہی نہیں ہوتی۔