بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے 35
کروڑ روپے کی جائیداد اپنی بیوی کے نام پر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپا شیٹھی کے نام کردی۔
شلپا کے نام کی جانے والی جائیداد میں 5 فلیٹ پر مشتمل ایک لگژری عمارت کی پہلی منزل اور ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع سمندر کے پاس ایک خوبصورت بنگلا ہے۔