اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

image

پاکستان میں آج صبح مختلف شہروں اور گاؤں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، شیخو پورہ، سرگودھا، ملتان، منڈی بہاء الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، اسکردو، مظفر آباد، پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ، بونیر، صوابی، لوئر دیر، باجوڑ، مالا کنڈ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

بھارت میں بھی زلزلے محسوس کیا گیا

جنگ نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا۔ یہ زلزلہ 210 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور اتر پردیش کے علاوہ بھی کئی ریاستوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت

زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے البتہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts