سوشل میڈیا پر صارفین اپنے پسندیدہ شخصیات کی ہر چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، مداح ان کے گھر کے نیچے بھی تصاویر کھچواتے نظر آ تے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بھارتی شہر ممبئی کے علاقے جوہو میں کئی سیلیبریٹیز کے گھر موجود ہیں، جوہو کو اداکاروں کی جنت بھی کہا جاتا ہے، ساحل سمندر ہونے کی وجہ سے یہ شہر سب کی توجہ بھی حاصل کر رہا ہے۔
اکشے کمار کا اپارٹمنٹ:
پرائم بیچ اپارٹمنٹ میں واقع یہ اپارٹمنٹ اکشے کمار کو بے حد پسند ہے۔ جبکہ ویڈیو کے مطابق ایک وقت تھا جب اکشے کمار یہاں آ کر تصاویر کھچوایا کرتے تھے اور اس اپارٹمنٹ کا گارڈ انہیں بھگا دیتا تھا۔
اکشے کمار کا یہ اپارٹمنٹ کسی عالیشان محل سے کم نہیں ہے، جبکہ اس کی قیمت بھی کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ آج وہی گارڈ جو اکشے جو بھگایا کرتے تھے آج انہیں سلام کرتے ہیں۔ اکشے کمار کا یہ اپارٹمنٹ درختوں میں گھرا ہوا ہے۔
اداکار گووندا کا بنگلہ اور اپارٹمنٹ:
مشہور بھارتی اداکار گووندا کا بنگلہ اور اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے گولڈن بیچ میں واقع ہے۔ منفرد بات یہ ہے کہ گووندا نے اپنا عالیشان بنگلہ آفس میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ بنگلے کے سامنے ہی موجود اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔
اداکار اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت اسی اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں جبکہ آفس بھی قریب ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ تر اسی علاقے میں رہتے ہیں۔
گووندا کے ساتھ بنگلوں کے ساتھ ہی کوریوگرافر سروج خان کا گھر بھی واقع ہے، مرحومہ کا بنگلوں بھی درختوں میں گھرا ہوا ہے جبکہ اس بنگلوں میں ان کی فیملی رہائش پزیر ہے۔
دھرمیندرا اور ہیما مالنی کا گھر:
ممبئی میں ہی مشہور بھارتی اداکار دھرمیندرا کا بھی گھر واقع ہے، یہ گھر دراصل عالیشان بنگلہ ہے جو کہ درختوں اور خوبصورت بیلوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
اس بنگلے میں اداکار اپنے بچوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ رہتے ہیں۔
کاجول اور اجے دیوگن کا اپارٹمنٹ:
بھارتی اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا اپارٹمنٹ بھی یہی واقع ہے۔ شیو شکتی اپارٹمنٹ کے نام سے مشہور یہ بنگلہ اجے دیوگن کا پسندیدہ گھر ہے مگر چونکہ یہاں تعمیراتی کام جاری ہے، اسی لیے اداکار کی فیملی پاس ہی موجود اجے دیوگن کے ایکا ور بنگلے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اجے دیوگن کے اس بنگلی قیمت کی 5 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی ہے۔
اُروشی روٹیلا:
نوجوان بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا بھی ممبئی کے علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ گوسوامی ٹاور کے نام سے موجود ٹاور میں اداکارہ کا عالیشان اپارٹمنٹ موجود ہے۔
اُروشی کو یہ اپارٹمنٹ اس لیے بھی پسند ہے کیونکہ قریب ہی ان کے دوست احباب بھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ کی قیمت 3 کروڑ سے زائد کی ہے۔
شاہ رخ خان کا گھر:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا گھر منت بھی کسی عالیشان محل سے کم نہیں ہے، اس گھر کی قیمت کروڑوں میں ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے ایک اندازے کے مطابق کنگ خان کے اس گھر کی قیمت 7 کروڑ سے زائد کی ہے، دوسری جانب کنگ خان اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں
امیتابھ بچن کا گھر:
ممبئی میں جوہو کے علاقے جلسہ میں بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا گھر واقعی ہے، مبئی شہر میں اداکار کے تین سے چار بنگلے موجود ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن، جیا بچن اور بچے اسی بنگلے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اس بنگلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وسیع گارڈن موجود ہے جبکہ ہرے بھرے درخت اداکار کو بے حد پسند ہیں۔ اس بنگلے کے پیچھے ہی ایک اور بنگلہ واقع ہے جہاں مقامی افراد کے مطابق ابھیشیک بچن رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
جبکہ امیتابھ بچن کا ایک اور بنگلہ بھی موجود ہے جس میں مقامی افراد کے مطابق ان کی بیٹی شویتا بچن رہتی ہیں۔