ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ اسی جھوٹے پرایپیگنڈہ کے حوالے سے بتائیں گے۔
ہوا کچھ یوں بھارت کے ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر اپلوڈ کی گئی کہ میجر دانیال بلوچستان میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہو گئے، لیکن شاید پوسٹ اپلوڈ کرتے وقت اس اکاؤنٹ کے چلانے والوں کو یہ توفیق بھی نہ ہوئی کہ میجر دانیال کے بارے میں معلوم تو کر لیں کہ یہ ہیں کون؟
جیسے ہی پوسٹ اپلوڈ کی تو سوشل میڈیا پر خبر سنجیدگی کا باعث بننے کے بجائے تفریح کا ایک ذریعہ بن گئی اور ایک بار پھر بھارتری پرایپیگنڈہ کا پول کھل گیا۔
بھارتی اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کر دی مگر بہت سے صارفین نے اسے محفوظ کر لیا تھا، جس میجر دانیال کی تصویر اس اکاؤنٹ کی جانب سے استعمال کی گئی وہ دراصل پاکستانی اداکار عثمان مختار ہیں جو کہ ڈرامے صنف آہن میں میجر دانیال کا کردار نبھا رہے ہیں۔
لیکن عثمان مختار کے ردعمل نے صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا، پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ "اچھا پھر ۔۔۔"
اداکار کے ردعمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب توجہ ملی، جبکہ خود بھارتی بھی اس پوسٹ پر ردعمل دے رہے تھے۔