میں ابھی تک آپ سے ملی نہیں تھی اور آپ کی موت بھی ہوگئی ۔۔ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر کس اداکار نے کیا کہا؟

image

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج 92 سال کی عمر میں رخصت ہو گئی ہیں۔ اس بڑے نقصان پر پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر پائی جاتی ہے۔آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ کس اداکار اور اداکارہ نے ان کے بارے میں کیا کہا؟

شلپا شیٹھی:

معروف بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کا جانا ہماری قوم کا بڑا نقصان ہے اور آج کے دن ہم نے آپ جیسی بڑی ہستی کو کھو دیا۔ جس جنریشن (نسل) سے میں تعلق رکھتی ہوں وہ آپکو کبھی بھول نہیں پائے گی۔

انوشکا شرما:

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر لتا جی کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ "خدا بولتا ہے خوبصورت آوازوں کے زریعے"اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ انڈیا کیلئے آج کا دن بہت بہت غمگین ہے کیونکہ ہمارے انڈیا کی سروں کی ملکہ آج ہمیں چھوڑ کر چلی گئی۔

اور لتا جی کی آواز ہمیشہ یاد رہے گی، یہ ہمارے دلوں میں اپنے گانوں اور میوزک کے زریعے زندہ رہیں گی مزید یہ کہ انکی فیملی، دوست اور مداحوں سے میں اس غم کے موقعے پر تعزیت کرتی ہوں۔

انیل کپور:

ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آنے والے بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ لتا جی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے، اپنی موسیقی کی وجہ سے یہ ہمارے دلوں میں ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کوئی نہیں لے سکتا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ لتا جی نے اپنی موسیقی کے زریعے ہماری زندگیوں پر گہر اثر ڈالا۔

سلمان خان:

بھارتی فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان نے لتا منگیشکر کے انتقال پر ان کے ساتھ ایک ایوارڈ شو کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ سروں کی ملکہ ہم آپکو ہمیشہ یاد کرتے رہیں لیکن آپ کے گائے ہوئے گانے ہم میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اکشے کمار:

اکشے کمار بھی لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے دکھ میں مبتلا ہیں اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر انکے گائے ہوئے گانے کے الفاظ شیئر کیے ہیں اور وہ کچھ یوں ہیں " میری آواز ہی میری پہچان ہے ، اگر یاد رہے" ۔

مزید یہ کہا کہ ہم ان کی سریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں اور آج کے اس غمگین دن پر میں انکے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔

بشریٰ انصاری:

پاکستانی سپر اسٹار بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لتا منگیشکر کے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ " یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں گے۔ آپ سے ملنے کی خواہش رہ گئی لتا جی۔

عمران عباس:

انتہائی خوبصورت اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سیاہ ترین دن ہے۔آج آپ کے جانے سے میوزک کا ایک عہد اختتام پذیر ہو گیا۔ آپ کی آواز اللہ کی طرف سے دی ہوئی ایک نعمت تھی۔اور آپ نے ہمارے دلوں پر کئی عرصے تک راج کیا۔

یہ بات انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لتا جی کی بائیوگرافی کے کور پیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ تصویر انہوں نے مجھے اپنے دستخط اور دعائوں کے ساتھ دی تھی۔

عدنان صدیقی:

سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ لتا جی کا اپنے گانے میں یہ کہنا بالکل درست تھا کہ "میری آواز ہی میری پہچان ہے"۔ انہوں نے 8 دہائیوں تک لاکھوں کروڑوں کے دلوں پر راج کیا۔ یہ راج انہوں نے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہر زبان بولنے والے کے دل پر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow