بارش کب ہو گی ۔۔ کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

image

کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے اب جہاں کراچی کے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے سردی ختم ہوتی ہوئی معلوم ہو رہی ہے وہاں ہی محکجمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 7 اور 8 کو ہلکی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بارشیں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہونگی جس کی وجہ سے سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے جاتی سردی کے واپس لوٹ آنے کی امکانات واضح ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی میں 9 فروری سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts