پاکستان کے بڑے بڑے اور نامور سیاستدان کھانے میں کیا کھاتے ہیں اس کے بارے میں جاننے کیلئے عوام میں ہمیشہ ہی سے تجسس پایا جاتا ہے۔
اب آپکو بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں آصف علی زرداری اپنا کھانا ساتھ لیکر آئے تھے تو اس کھانے میں کیا کیا چیزیں شامل تھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا اسٹاف ظہرانے میں الگ سے کھانا ساتھ لیکر آیا، اس کھانے میں دال کا سالن شامل تھا اور ساتھ میں ادویات وغیرہ بھی موجود تھیں، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ زرداری صاحب اپنا کھانا ساتھ کیوں لائے تھے۔
مزید یہ کہ جب ظہرانے کیلئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچے تو مریم نواز،حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے انکا استقبال کیا اور کورونا وائرس کے باعث آپس میں دونوں جانب سے کوئی مصافحہ نا کیا گیا اور نا ہی گلے ملے بلکہ کہنیاں ملا کر شہباز شریف نے انکا استقبال کیا۔