لتا کی میت پر تھوکا؟ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے، دیکھیئے ویڈیو

image

سریلی آواز کا جادو جگانے والی بھارت کی سب سے مقبول اور دنیا بھر میں نام کمانے والی مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں ہیں۔

ان کی آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو واٸرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان نے اہیلہ گوری کے ہمراہ ان کی میت پر پھول رکھے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی جس کے بعد پھونکا۔

شاہ رخ خان کی خراج عقیدت پیش کرنے کی ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف روپام نے لکھا کہ یہ کیا ہے؟ تھوک دیا کیا؟

جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس صارف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اصلاح کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ نے پڑھ کر پھونکا ہے اورجعلی خبریں پھیلانے کا کام بند کیا جائے۔

اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ شاہ رخ نے دعا کر پھونکی ہے لیکن منفی سوچ لوگوں کے دماغ میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow