ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حال ہی میں اپنی ماموں کی بیٹی سے شادی ہوئی ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ولیمہ پر یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا۔ ان کی شادی کی سادگی کے پاکستان بھر میں چرچے ہو رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر سیاسی و سماجی اور مشہور شخصیات
کی شادی بیاہ ہو یا دیگر تقریبات، پیسے کا بیش بہا خرچہ کیا جاتا ہے۔ لیکن سعد رضوی نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
سعد رضوی لاہور میں یتیم خانہ دارالشفقت گئے جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ان کے ساتھ ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعد رضوی نے کہا کہ:
''
دوسری دعوت ولیمہ کا اہتمام میرے قریبی لوگوں نےکیا ہے جس میں میں خود مہمان بن کر شرکت کروں گا۔
''
دوسری جانب لاہور کے سبزہ زار گراؤنڈ میں بھی ٹی ایل پی کے سربراہ کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔