لتا منگیشکر یہ وہ نام ہے جو کبھی بھولا نہیں جائے گا، سروں کی دنیا کی وہ ملکہ تھیں لیکن ان کی زندگی میں بھی بہت سی مشکلات تھیں جن کا انہیں ہی معلوم تھا یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے انٹرویوز میں یہ کہا کرتی تھیں۔
کہ اگر مجھے دوسرا جنم ملا تو میں لتا منگیشکر بننا نہیں چاہوں گی کیونکہ لتا کو زندگی میں جو مشکلات ہیں وہ لتا ہی جانتی ہے۔
ان کے پرانے انٹرویو کا یہ کلپ، انکی موت کے بعد بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے تو دوسری طرف انکی آخری ویڈیو کال وائرل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر کل بروز اتوار صبح 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انکی طبعیت جنوری سے ہی کافی خراب تھی، یہ کورونا وائرس اور نمونیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔
مگر گزشتہ روز انکی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔