مائیں اپنے بچوں کے چہروں پر زرا سی خوشی دیکھنے کیلئے بڑی بڑی قربانیاں دے جاتی ہیں بالکل ایک ایسا ہی دکھ بھرا واقعہ آج سامنے آیا ہے۔
جس میں ایک ماں نے اپنے بچے کو یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے کیلئے اپنی سونے کی انگوٹھی ہی بیچ دی جبکہ ہر شخص یہ بات اچھے سے جانتا ہے کہ خواتین کو زیورات سے کتنا پیار اور لگاؤ ہوتا ہے۔
لیکن اس ماں نے بچے کی خوشی کے آگے کچھ نا دیکھا۔ مگر قسمت کو تو کچھ اور ہی منظور تھا جب تک اس بچے کی تعلیم مکمل ہوئی اور اسے بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل ملا تو ماں اس وقت تک دنیا سے جا چکی تھی۔
مگر نیک اولاد سے کیسے رہا جا سکتا تھا کہ یہ خوشی کا موقعہ وہ اپنی ماں کے ساتھ نا منائے۔ اسی لیے لڑکا جس کا نام فخر عالم تھا یہ اپنا گاؤن پہنے ہاتھوں میں ڈگری لیے اور گلے میں گولڈ میڈل پہن کر ماں کی قبر پر پہنچ گیا۔
وہاں جا کر والدہ کیلئے تو پہلے دعائے مغفرت کی اور پھر والدہ سے کہا کہ دیکھئے امی جی آج آپکا خواب پورا ہو گیا ہے۔ یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اس ہونہار بیٹے نے خود شیئر کی اور اپنی دکھ بھری کہانی سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
تاہم یہاں یہ وآضح کر دینا بھی بہت ضروری ہے کہ یہ تصویر پاکستان کے شہر بونیر کی ہے۔
اس کے علاوہ اب آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس لڑکے نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کر رکھا ہے۔ اور اب اس کی خواہش ہے کہ مزید اعلی تعلیم کیلئے مجھے میرے ادارے سے تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں مل جائیں تاکہ اپنی پڑھائی اور گھر کے اخراجات برداشت کر سکوں ۔
ساتھ ہی ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سے کئی مرتبہ صحافیوں نے سوال کیا کہ حکومت سے آپکو کوئی امداد چاہیے جس پر میں انہیں کہتا ہوں نہیں کیونکہ میں ایک استاد ہوں۔ اس ملک میں رہ کر میں نے تعلیم حاصل کی، اسی ملک نے مجھے نوکری بھی دی، اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کہ مجھے تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دے دی جائیں۔