ساحل سمندر کے پاس سجا سجایا خوبصورت سا آشیانہ۔ یہ ہے بشریٰ انصاری کا “نیا ٹھکانہ“
معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کا عنوان انھوں نے “میرا نیا ٹھکانہ“ دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالکنی سے سمندر کا حسین منظراور گھر کے اندرونی حصے میں لکڑی کا کلاسک اور نفیس فرنیچر موجود ہے اس کے علاوہ دیواروں پر نصب قد آدم پینٹنگز بشریٰ انصاری کے اعلیٰ ذوق کی ترجمانی کررہی ہیں۔ بالکنی میں سفید لکڑی کا جھولا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
کرسیوں اور صوفوں پر موجود کشن پر چڑھے کورز بھی بشریٰ انصاری کے تخلیقی ذوق کی عکاسی کررہے ہیں۔
ابھی یہ تو واضح نہیں ہے کہ بشریٰ انصاری کا یہ “ٹھکانہ“ کس جگہ موجود ہے لیکن ویڈیو سے محسوس ہوتا ہے جیسے ان کا گھر کراچی میں سی ویو کے مقام پر ہے کیونکہ اس علاقے میں بنے فلیٹس اپنی بالکنی سے سمندر کا ایسا ہی دلفریب نظارہ پیش کرتے ہیں۔