باپ اور بیٹی کی مُحبت لازوال ہے۔ باپ کے بغیر بیٹیوں کی زندگی نا مکمل ہے۔ کبھی باپ کی آنکھوں میں آنسو ہوں تو بیٹیاں پریشان ہو جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کچھ روز سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے والد کے لیے پریشان ہے اور روتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بابا بھوکے ہی کام کریں گے اور شام تک تو ان کا پیٹ خالی ہی رہے گا، مجھے اپنے بابا کی فکر ہورہی ہے۔
یہ ویڈیو درحقیقت کس کی ہے اور بچی کا تعلق کہاں سے ہے؟ یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ البتہ بھارت اور پاکستانی چینلز میں اس بچی کے یوں اپنے پاپا کے لیے رونے کی ویڈیو دکھائی جا رہی ہے۔