"ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ رات سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں آیا"
یہ کہنا ہے ان مسافروں کا جو اسلام آباد سے چترال جانے والے راستے میں دیر کے چترال میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔۔ ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس وقت چترال میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 250 افراد برف باری کی وجہ سے راستے میں گاڑیوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں
سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ کل رات سے یہاں ہیں جب کہ پولیس اور ڈی سی آفس میں کئی بار فون کیا لیکن کسی نے فون سننا بھی گوارا نہیں کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح مری سانحہ ہوا ہے یہاں بھی ہوسکتا ہے اس لئے حکومت کو ایکشن لینا چاہیے اور مسافروں کی بروقت مدد کرنی چاہئے