برسوں محنت کرکے کروڑوں کمانے کے باوجود انسان جب دنیا سے جاتا ہے تو خالی ہاتھ ہی جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا برصغیر کی معروف گلاکارہ لتا منگیشکر کے ساتھ جو مرنے کے بعد کروڑوں کی جائیداد اپنے پیچھے چھوڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا کے کل اثاثوں کی مالیت تقریباً 360 کروڑ اور کہیں 108 یا 105 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لتا کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ تھی جو انھیں گانوں کی رائلٹی کی صورت ملتے تھے
ممبئی میں مہنگا گھر
ان کا کروڑوں کا گھر ممبئی کے بہترین علاقے میں موجود تھا جس کی مالیت کئی کروڑ میں بتائی جارہی ہے اس کے علاوہ وہ قیمتی ساڑھیاں اور زیورات بھی پسند کرتی تھیں۔
گاڑیوں کی کلیکشن
لتا منگیشکر کے پاس قیمتی گاڑیوں کی بھی کلیکشن موجود تھی۔ ان کے پاس ایک بوئیک، کرسلر اور مسڈیز جیسی قیمتی گاڑیاں موجود تھیں۔
پہلی کمائی
اتنی زیادہ دولت ہونے کے باوجود ان کا طرزَ زندگی کافی سادہ تھا۔ لتا منگیشکر نے 13 سال کی عمر سے گانا گانا شروع کیا تھا اور ان کی پہلی کمائی صڑف 25 روپے تھی جو اس زمانے کے لحاظ سے ایک معقول رقم تھی۔