شہری سے دودھ ڈبل روٹی بھی چھین کر لے گئے ۔۔ کراچی میں بھوکے ڈاکو آدمی سے کھانے پینے کی چیز چھین کر فرار ہوگئے، ویڈیو

image

کراچی کے شہری آئے روز ڈاکوؤں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ گھروں کی دہلیز پر ڈاکو شہریوں کا نقدی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیئے جا رہے۔

ڈاکو عام طور پر لوگوں سے پرس، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں لیکن اب ایسے ڈاکو بھی سامنے آئے ہیں جو شہری سے کھانے کا سامان لوٹ کر بھاگ گئے۔

ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر شہری کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک پہنچے اور ڈاکوؤں نے شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جب کہ ساتھ ہی موٹر سائیکل بھی لیکر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر لٹکی دودھ اور ڈبل روٹی کی تھیلی بھی ساتھ لے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts