شوہر کی خواہش پوری نہیں کرتی تو گھر سے نکال دیتا ۔۔ لڑکی بجائے لڑکا پیدا ہونے کی خواہش میں آدمی نے عورت کے سر پر کیل ٹھوک دی

image

آج بھی لوگ لڑکیوں کو کم تر سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ لڑکی کی بجائے لڑکا پیدا ہوانے کی خواہش رکھتے ہیں، اب اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

جس میں ایک عورت کے سرپر صرف اس لیے جعلی عامل نے کیل ٹھوک دیا کہ اس سے تمہارے گھر لڑکا پیدا ہو جائے گا۔

یہ افسوسناک واقعہ پاکستانی شہر پشاور میں پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد عورت کے سر پر انتہائی گہری چوٹ آئی تو اسے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں اس کے سر کی سرجری کر کر کیل نکال دیا گیا۔

اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹرحیدر کا کہنا تھا کہ خاتون حاملہ ہے اور میں نے جب اس معاملے سے متعلق خاتون سے پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ تمام معاملے کا زمہ دار میرا خاوند ہے اور اس نے دوسری شادی بھی کر رکھی تو اسی وجہ سے زیادہ تر گھر بھی نہیں آتا۔

مزید یہ کہ خاوند کو بیٹے کی خواہش تھی اگر بیٹا پیدا نہیں ہوتا تو وہ مجھے گھر سے نکال دیتا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے جب میں نے محلے میں ایک عورت سے بات کی تو اس نے مجھے اس عامل کا بتایا کہ ان کے عمل سے ہی میرے گھر بھی بیٹا پیدا ہوا ہے۔

تو تم بھی ان کے پاس جاؤ۔ مختصراََ میں نے یہ سب کچھ اس لیے کیا کہ میرا بھی بیٹا پیدا ہو تا کہ خاوند مجھے گھر سے نا نکالے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts