طارق عزیز نے ان کے جنازے کو کندھا دیا ۔۔ جانیے اپنے ہاتھوں سے نصرت فتح علی خان کو قبر میں اتارنے والے شخص نے انکی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کر دیے؟

image

نصرت فتح علی خان جن پر آ کر گلوکاری ختم ہو جاتی ہے اور لوگ آج تک یہی جانتے ہیں کہ یہ گلوکار تھے لیکن ایسا نہیں ہے یہ گلوکار ہونے کے ساتھ ایک نہایت ہی اچھے اوراللہ کے نیک آدمی تھے۔

آئیے بات کرتے ہی نصرت فتح علی خان کی زندگی کے کچھ ایسے پہلوؤں کو جو کوئی نہیں جانتا۔ آئیے بات کرتے ہیں مقبول صاحب سے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے نصرت صاحب کو قبر میں اتارا تھا وہ ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

مقبول صاحب کہتے ہیں کہ نصرت فتح علی خان کےانتقال کے بارے میں بہت سی باتیں مشہور ہیں مگر ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، ان کا جنازہ اقبال اسٹیڈیم میں پڑھایا گیا۔

جس کی بعد انکی وصیت کے مطابق انہیں انکے ماں باپ کی قبروں کے پاس دفن کر دیا گیا ، اس وقت قبرستان میں اتنا رش تھا لوگوںکا کہ پاؤں رکھنے کیلئے بھی جگہ نہیں تھی۔

ان کی میت کو کندھا وزیراعظم عمران خان اور نیلام گھر شو کرنے والے طارق عزیز نے دیا اس کے علاوہ ان کے جنازے میں شامل لوگوں کی تعداد تو گنی نہیں جا سکتی مگر 1 میل سے بھی زیادہ جگہ پر لوگ جمع تھے۔

مقبول صاحب کا کہنا ہے کہ یہ ایک اللہ کے نیک بندے ہیں انہوں نے فن قوالی سے دین اسلام سے تبلیغ کا کام لیا یہی وجہ ہے کہ آج 24 گھنٹے انکی قبر پر لوگ فاتحہ خوانی کیلئے آتے رہتے ہیں۔

مزید یہ کہ آج تک انکی قبر پر ہنس راج ہنس، سنی دیول اور ملکہ ترنم نور جہاں جیسے کئی بڑے ستاروں نے انکی قبر پر حاضری دی ہے اور اب تو یوں ہوتا ہے کہ دادا اپنے پوتوں کو لیکر انکی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے آتے ہیں۔

جبکہ ان بچوں نے صرف نصرت صاحب کو ابھی تک انٹرینٹ پر ہی دیکھا ہے اور پھر بھی وہ انکے بڑے مداح ہیں۔ ۔واضح رہے کہ انکی وفات 16 اگست 1997 اور پیدائش 13 اکتوبر 1948 کو ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts