عامر لیاقت جو کہ ہیں تو ایک سیاستدان لیکن یہ ہمیشہ سے کسی نا کسی چیز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں تو اب ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور ک اپنے شوہر عمار لیاقت سےعلیحدگی کے بارے میں بڑا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں تمام لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔
اور اس بات سے میری فیملی اور دوست آگاہ ہیں، یہ اہم بات یہ ہے کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد تو اب یہ بات صاف ہے کہ مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہذٰا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ طوبیٰ نے مزید کہا کہ میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔