ایک فوجی کے کندھوں پر دوسرا جوان بٹھا کر رات میں اٹھک بیٹھک کروائی جاتی ہے ۔۔ فوجیوں کو غلطی پر ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیسے سخت سزائیں دی جاتی ہیں؟

image

فوجی یہ وہ نام ہے جسے سن کر ہی ہمارے دلوں میں یہ خیال ابھرتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے میں زرا سی دیر نہیں کرتےلیکن یہ فوج کن سخت ٹریننگ سے گزرتے ہیں اس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں اور اگر ہم دیکھ لیں تو رونگٹے کھڑے ہو جائیں، آئیے جانتے ہیں؟

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول جس میں فوجی جوانوں کے جسم کو فولاد کی طرح بنایا جاتا ہے مگر کیسے؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی جوان نے کوئی غلطی کی ہو اور اس پر اسے سزا دی جانی ہو تو اسے رات کے 10 یا پھر 11 بجے "تمنا ڈپ " نامی جگہ پر ٹھندے پانی میں کلا بازیاں لگوائی جاتی ہیں اور چند سیکنڈز پانی میں کے اندر بھی منہ کروایا جاتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ بلند آواز میں جوانوں سے یہ بھی کہلوایا جاتا ہے کہ کہیں " میری تمنا، تیری تمنا ، ہائے تمنا ہائے تمنا"۔اس کے علاوہ ان نئے آنے والے جوانوں کو ٹریننگ دینے والے جوان شہزاد صاحب کہتے ہیں۔

کہ ان جوانوں یہ انتہا ئی سخت ٹریننگ دینے کا مقصد صرف ایک ہے کہ یہ پاکستان ملٹر اکیڈمی کاکول کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور وقت کی پابندی کریں۔

یہی نہیں جوانوں میں پھرتی پیدا کرنے کیلئے انہیں زیادہ دیر تک ایکسر سائز بھی کروائی جا تی ہے اور ایک شخص کے کندھوں پر دوسرے شخص کو بٹھا کر اٹھک بیٹھک بھی کروائی جاتی ہے۔

یہ سب پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سخت سزاؤں میں سے ایک ہیں جو جوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہوتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts