کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں .. عامر لیاقت کا اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

image
عامر لیاقت نے گذشتہ رات تیسری شادی کرلی اور آج دوپہر اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ ہر کوئی ان کی شادی پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ابھی شادی کی خبریں آئیں ہی تھیں کہ ان کی 18 سالہ بیوی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد میمز کی دنیا میں تو طوفان آگیا۔ اب ٹوئٹر وغیرہ پر عامر لیاقت اور دانیہ عامر ہیش ٹیگز بن رہے ہیں۔ بہرحال شادی کے حوالے سے عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ: '' میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!! ۔ ''
عامر لیاقت کی شادی کی کچھ تصاویر آپ بھی دیکھیں:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts