میری فیملی سے متعلق پوچھنا بند کرو ۔۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی پر بیٹی دعا عامر کا رد عمل سامنے آ گیا

image

خود سے 31 سال چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ شادی کرنے پر انکی بیٹی دعا عامر کا بھی موقف سامنے آگیا ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کر دی ہے کہ ان سے ان کی فیملی سے متعلق پوچھنا بند کریں۔

مزید یہ کہ مجھ سے مختلف پوسٹس پر اور دیگر طریقوں سے اس واقعے کے بارے میں نا پوچھیں کیونکہ یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کیلئے ہے۔

خیال رہے کہ جب عامر لیاقت نے 2018 میں طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی تو دعا عامر نے والد کی اس شادی کو خاندان کیلئے المیہ قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی نشریٰ اقبال سے انکے 2 بچے ہیں جن کے نام احمد اور دعا ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow