دانیہ عامر اب طوبیٰ انور کے کپڑے پہننے لگیں؟ دیکھئے عامر لیاقت کی نئی اہلیہ کی چند تصاویر اور ویڈیوز

image

گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی منظر عام پر آئی تو جیسے پورے سوشل میڈیا پر ہل چل ہی مچ گئی۔ عامر لیاقت اور ان کی نئی اہلیہ سیدہ دانیہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بہت پہلے ہی طے پا چکا تھا لیکن حقیقت کل منظر عام پر آئی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی نئی شادی کی تصدیق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی۔ عامر لیاقت نے اہلیہ دانیہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر شئیر کی جس کی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز یعنی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔

اس سے قبل طوبیٰ انور کی عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔ یہاں جس حوالے سے بات کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ سیدہ دانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شئیر کی ہیں اس میں دیکھا گیا کہ دانیہ عامر نے طوبیٰ انور کے کپڑے زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔

ریویو اِٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ایک ویڈیو میں ان کی نئی اہلیہ دانیہ عامر کو طوبیٰ انور کی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئی ہیں۔

یہ ویڈیو ڈاکٹر عامر لیاقت نے 12 جنوری کو پوسٹ کی تھی۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبٰیٰ انور بھی یہی جیکٹ پہنے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ تصاویر پر ایک نظر ڈالیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow