“مداح تصویر کھنچوانے آئے اور اسی دوران کسی نے میرا موبائل نکال لیا“
یہ کہنا ہے دبئی سے آنے والے چاچا پاکستانی محمد فاروق کا۔ آج کل پورے ملک میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ لاہور کے کاہنہ نامی علاقے میں گزشتہ ایک مہینے سے ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں تیزی آئی ہے
لڑکی کا جہیز لوٹ لیا
جنگ نیوز کے مطابق 5 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں داخل ہوکر تمام گھر والوں کو یرغمال بنا کر لڑکی کا جہیز لوٹ لیا۔ کاہنہ میں کافی عرصے سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی شہری طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقد اور گھر کے قیمتی الیکٹرانک سامان سے محروم ہوچکے ہیں۔
فرنیچر کی دکان میں چوری
اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک فرنیچر کی دکان میں بھی بڑی ڈکیتی ہوچکی ہے جس میں دو ڈاکو خریداری کے لئے آنے والے خاندان کے ساتھ ہی دکان میں داخل ہوتے ہیں اور دکان سے سامان اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا نوٹس
وزیرِاعظم کے سخت نوٹس لینے کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پورے شہر میں منظم کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔