عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد پہلی بیوی کی پوسٹ کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image
عامر لیاقت کی تیسری شادی اچانک سامنے آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا طوفان برپا ہوگیا۔ کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے تو کوئی ان کی ویڈیوز پر مزاق اڑا رہا ہے۔ مزاق بھی کیوں نہ اُڑے۔ شادی سے قبل ہی عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز ڈالنی شروع کر دیں تھیں اور پھر شادی کے بعد گانا گانے اور یوں نا مناسب انداز میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا کیا مقصد۔ بہرحال یہ ان کی نجی زندگی ہے۔ جہاں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی اور دوسری بیوی طوبیٰ عامر کی جانب سے خلع کا نوٹس بھیجنے کی خبریں وائرل ہوئیں وہیں ان کی سب سے پہلی بیوی بشریٰ اقبال کا انسٹاگرام پوسٹ بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں ‘۔ '' ان کی اس پوسٹ پر مداح کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عامر نے بشریٰ کو دھوکہ دیا اب ان کو کوئی بھی دھوکہ دے سکتا ہے اور وہ خود بھی کسی کو بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ اچھا انسان خلوص سے مساوات کے ساتھ بیویوں کو حقوق دیتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow