نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار ۔۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

image

پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک گاڑیاں سڑک پر چلتی نظر آتی ہیں مگر ان میں سے کتنی رجسٹرڈ ہیں اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

یہی وجہ ہے کہ اب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

لہذٰا نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑی کے تمام کاغذات چیک کر لیں اور کریک ڈاؤن سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن جلد از جلد کروا لیجیے۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں کئی ایسی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں جو دوسرے ممالک سے درآمد کروائی جاتی ہے اور انکی کسٹم ڈیوٹی کچھ لوگ حکومت پاکستان کو ادا نہیں کرتے۔

جس کی وجہ سے یہ گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں ہو پاتیں اور اسی قسم کی گاڑیوں کیخلاف یہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts