نکاح کے دوران 2 کروڑ روپے حق مہر کا مطالبہ ۔۔ عامر لیاقت نے کتنا حق مہر ادا کیا اور نکاح میں کون کون شامل تھا؟

image

عامر لیاقت کی بیوی دانیہ سید نہیں ہیں اور انکے والد نے کتنی شادیاں کر رکھی ہیں، آئیے جانتے ہیں اس شادی کے بہت سے حیران کن انکشافات۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی شادی 5 جنوری کو لودھراں کے گاؤں ڈنوراں میں ہوئی۔ عامر لیاقت کی بیوی کے والد ملک مختیار ڈانور کہتے ہیں کہ ہماری دعا ہے کہ وہ اپنی نئی زندگی میں جہاں رہیں خوش رہیں اور میری بیٹی دانیہ سید نہیں بلکہ وہ ڈانور زات سے تعلق رکھتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور اپنی نواسی کی عامر لیاقت سے تیسری شادی پر کہتے ہیں کہ انکا نکاح یہاں گھر پر ہی ہوا، نکاح کے وقت عامر لیاقت اپنے ڈرائیور کے ساتھ آئے تھے اور دانیہ کی طرف سے سارا گھر اس شادی میں شریک تھا۔

نانا ملک نظر کے مطابق شادی میں تمام مہمانوں کو چاول،زردہ اور مرغی کو گوشت کھلایا گیا اور انہوں نے عامر لیاقت کو نکاح کے بعد مبارکباد دی اور اپنے گلے سے لگایا۔ جبکہ دانیہ کے والد ملک مختیار اور والدہ نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔

مزید یہ کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کراچی ولیمے کیلئے جا رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں جی میں تو نہیں جا رہا بس بچے گھر کے جائیں گے لیکن مجھے ابھی یہ بھی نہیں پتا کہ ولیمہ کب ہے۔ میری تو دعا ہے کہ عامر لیاقت صاحب کو اللہ اور عزت دے۔

انکا نکاح نکاح خواں محمد قاسم نے پڑھوایا اور انکے بقول دانیہ کو شوہر نے اپنا نام نکاح نامے پر محمد عامر لکھوایا اور حق مہر کی رقم ڈھائی لاکھ طے ہوئی جو انہوں نے اسی وقت ادا کر دیا تھا اور ان کا نکاح عشاء کے بعد پڑھوایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow