پاکستان کے معرو ف کامیڈی کنگ عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 5 ماہ ہوگئے اور ساتھ ہی ان کی اہلیہ زرین عمر کی عدت بھی ختم ہوئی۔
عدت ختم ہونے کے بعد عمر شریف کی اہلیہ پہلی بار اپنے شوہر کی قبر پر گئیں اور ساتھ ہی دکھ بھرا پیغام بھی جاری کیا۔
زرین عمر کی جانب سے اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ایک پیغام شئیر کیا گیا جسے دیکھ کر عمر شریف کے مداح غمگین ہوگئے۔
زرین عمر نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ آج عدت ختم ہونے پر میں عمر کے گھر گئی اور ان سے خوب باتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ عمر کی قبر پر دعا کے لیے بہت لوگ آتے ہیں ، عمر میری زندگی کے ساتھی تھے، انشاء اللہ جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے۔
زرین عمر کی پوسٹ پر عمر شریف کے مداح سمیت دیگر صارفین نے لیجنڈ کامیڈین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں کیں۔
خیال رہے کہ عمر شریف گزشتہ برس اکتوبر میں شدید علالت کے باعث جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔