مشہور بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا کی مسلمانوں والے حلیے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں مگر اس کی حقیقت کیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔ یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ مشہور بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا نے اسلام مذہب کو اپنا لیا ہے۔
یہ باتیں اس لیے کی جا رہی ہیں کیونکہ انکی کسی فلم یا ڈرامے کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں یہ مسلمانوں والے حلیے میں نظر آ رہے ہیں، مگر اس میں بات کوئی حقیقت نہیں کہ یہ مسلمان ہو چکے ہیں۔
البتہ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ان سے کوئی پوچھتا ہے کہ "چچا
اسلام علیکم، کیسے ہو آپ تو وہ پہلے ہلکا سا منہ ہلاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں خیریت سے ہوں۔ اسی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے ان کی لمبی داڑھی ہے، انہوں نے سر پر ٹوپی اور شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکو تلسانیا نے کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے زیادہ تر انکا کرداد ہنسانے والا ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بھارت میں ہی نہیں بلکہ بھارت سے باہر بھی لوگ انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیکو تلسانیا نے پیار کے دو پل سے 1986 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد دل ہے کہ مانتا نہیں، عمر 55 کی دل بچپن کا جیسی کامیاب فلموں میں مشہور بھارتی اداکاروں کیساتھ کام کیا۔اپنے فلمی کیرئیر سے 2 سال پہلے انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔
یہ 7 جون 1954 کو ممبئی میں پیدا ہوئے ان کی بیوی کا نام دپتی تلسانیا ہے اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ جن کے نام روہن اور شیکھا تلسانیا ہیں۔