آج تک سنا تھا کہ سانپ کے ڈسنے سے یا پھر کتے کے کاٹنے سے انسان مر جاتا ہے لیکن مرغے کے کاٹنے سے بھی انسان مر سکتا ہے۔ بالکل یہ بات سچ ہے کیونکہ نوشہرہ کے کینٹ کے علاقے میں رحمان بابا کالونی میں 10 سالہ بچہ مرغے کے کاٹنے سے مر گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ پڑوسیوں کے مرغے نے 10 سالہ بچے عباس ولد زبیر کو کھیل کود کے دوران ہاتھ پر کاٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا مگر زخم کو معمولی سمجھ کر چھوڑ دیا گیا جو چند دنوں بعد خطرناک شکل اختیار کر گیا اور پھر کیا تھا کہ بچہ اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔