اقرار الحسن پر حملہ ۔۔ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

image

پاکستانی صحافت کی جانی مانی شخصیت اقرار الحسن جوکہ اکثر ملک میں جرائم یا پھر کسی بھی غلط کام کو روکنے کیلئے بنا کسی خوف کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

مگر اب انکی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام سرعام کی ریکارڈنگ کے دوران کراچی میں ایک تھانے کی حدود میں قائم انٹیلی جنس ادارے کے دفتر میں جانے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے تاہم وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انکے کپرے پھٹے ہوئے ہیں اور انکے جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow