گائے کے دودھ اور گوشت میں خطرناک بیماری پھیل گئی ۔۔ جانیے قربانی کے جانور کے جسم پر نکلنے والا پھوڑا کتنے جانوروں کو مار چکا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ویسے تو کئی خبریں چل رہی ہیں لیکن ایک خبر ایسی ہے جو سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جانوروں میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے خبریں تو سامنے آتی ہی رہتی ہیں، مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں قربانی کے جانوروں کے جسم پر بڑے بڑے پھوڑے نکلے ہوئے ہیں۔

دودھ دینے والی گائیں اور قربانی کے تیار کردہ جانور اس جلدی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، دوسری جانب گائے کے گوشت میں بھی اس بیماری کے اثرات نمایاں طور پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جانوروں میں اس بیماری کو لمپی اسکن ڈیزیز کہا جاتا ہے، جبکہ اس بیماری میں جانور کے جسم پر پھوڑے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ یہی پھوڑے جانور کے گوشت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

لمپی اسکن ڈیزیز نے افریقہ میں تباہی مچادی تھی، جہاں 80 لاکھ کے قریب جانور متاثر ہوئے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بیماری ایک خاص مکھی اور متاثرہ جانور کے لعاب سے دوسرے جانور میں منتقل ہو سکتی ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک متعدد جانور اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کا تناسب 3 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

اس بیماری میں مبتلا جانور کا دودھ اور گوشت انسانی صحت کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رہنما اور جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے ایک ایسی ہی ویڈیو دکھائی جس میں ایک ایسے ہی جانور کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس بیماری میں مبتلا ہے۔

ظفر عباس کا کہنا تھا کہ اس جانور کا گوشت کٹ رہا ہے، اگر یہ گوشت استعمال ہو رہا ہے تو اس کے ہم پر کیا اثرات ہوں گے۔ جبکہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے انجیکشن کا بھی ذکر کیا، ساتھ ہی حکومت پاکستان سے اس اہم مسئلے پر نظر ثانی کی درخواست کی اور اس بیماری سے عوام میں کیا نقصانات ہو سکتے ہیں، اس حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے کی التجا کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US